سر گنگا رام کا مجسمہ
اتوار کی صبح ہم گاڑی لے کر نکل جاتے ہیں اور پرانے لاہور کی گلیوں اور اندرون شہر کے محلوں میں گھومتے ہیں ۔ کبھی کوئی پرانا مزار اپنی جانب کھینچ لیتا ہے توکہ سر گنگا رام کا مجسمہ یں کوئی اجڑا ہوا باغ راست سر گنگا رام کا مجسمہ ے میں آ جاتا ہے ، کبھی کسی مندر کی باقیات دکھائی دے جاتی ہیں توکہیں مسجد کے میناروں سے روشنی پھوٹتی نظر آجاتی ہے ،کبھی کسی قدیم حویلی کی کشش کھینچ کے لے جاتی ہے تو کہیں کسی چوبارے پہ تاریخ آواز دے کر بلا لیتی ہے ۔سردیوں سر گنگا رام کا مجسمہ کی اتوار لاہور کے نام مختص ہے ۔اور کچھ نہ ملے تو اندرون شہر کا ناشتہ ہی کر لیتے ہیں، ہر مرتبہ ایک نیا تجربہ ہوتا ہے ۔ اور کیوں نہ ہو ۔ لاہور دنیا کا غالباً وہ واحد شہر ہے جہاں آپ صرف نان چنے کھانے کا ہی فیصلہ کر لیں تو اُس کی درجن بھر اقسام مل جائیں گی ، ایک سے بڑھ کر ایک۔آج اسی قسم کے لاہوری کھانوں کے بارے میں لکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور وجہ اُس کی یہ تھی کہ محترم واصف ناگی نے لاہور کے بارے میں اِس قدر تفصیل سے لکھ دیا ہے کہ مجھ ایسے عاشق لاہو ر کے لیے اب کچھ بچا ہی نہیں ۔ لاہور میں بیک وقت کئی قسم کی تاریخ ہے جو بکھری ...